ون ویلنگ کرتےموٹر سائیکل کو بچاتے 4 افراد جاں بحق

0
92

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں ڈھوک کالا خان ایکسپریس وے کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث پیش آیا۔

تیز رفتار کار نے ون ویلنگ موٹر سائیکل سوار سے بچنے کی کوشش کی اور فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a reply