مسافر کوچ کھائی میں گرنےسےخاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق

0
115

ہاٹ لائن نیوز : جیکب آباد کی تحصیل تھل میں کندھ کوٹ روڈ پر خطرناک حادثہ پیش آیا، گرڈ اسٹیشن کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جیکب آباد پولیس کیمطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچے سمیت پانچ افراد شامل ہیں۔

ذرائع کیمطابق پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے صادق آباد جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جاگری۔

Leave a reply