لوگوں سے بھرے اڑتے غبارے میں آگ لگ گئی

لوگوں سے بھرے اڑتے غبارے میں آگ لگ گئی
برازیل میں تفریح کرنے والوں سے بھرے گرم ہوا کے غبارے میں اچانک آگ لگی، اور 8 افراد جاں بحق ہو گئے، سانتا کیٹرینا کے گورنر جوجینہو نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ پرایا گرانڈے شہر میں ہاٹ ایئر بلون پر اکیس لوگ سوار تھے، غبارے میں آگ لگ گئی اور اس میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، ریاستی حکومت نے بتایا کہ پائلٹ سمیت تیرہ افراد زندہ بچ گئے اور کوئی بھی لاپتا نہیں ہوا، این۔ اے۔ سی نے کہا کہ وہ غبارے اور عملے کی حالت کی تحقیقات کر رہی ہے، پائلٹ کے مطابق ٹوکری میں اچانک آگ لگ گئی پھر اس نے غبارے کو نیچے کرنا شروع کر دیا، تو ہم نے لوگوں کو چھلانگ لگانے کا کہا، کچھ لوگوں نے چھلانگیں لگائین، لیکن کچھ لوگ سنبھل نہ سکے، بلون ٹور کمپنی نے غیر معینہ مدت تک سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔