
کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1115 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 4015 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی طلب اور کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ مقامی قیمتوں پر اثرانداز ہورہا ہے۔








