غریبوں کا نمائندہ انتقال کر گیا

0
77

ہاٹ لائن نیوز : معروف اداکار شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت زیدی گردوں کی بیماری کے باعث کچھ عرصے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

شوکت زیدی اداکاری کے علاوہ 1970 سے 1998 تک صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے۔

بطور مصنف افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ انہوں نے 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔

بطور اداکار شوکت زیدی نے لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کی خوبیاں دکھائی ہیں لیکن انہیں اصل شہرت جیو ٹی وی کے شہرہ آفاق پروگرام ‘ہم سب امید سے ہیں’ سے ملی جس میں انہوں نے مختلف قسم کے دلچسپ کردار نبھائے۔

اس شو میں انہیں غریب لوگوں کی نمائندگی کرنے والے کردار کے لیے ناظرین نے سب سے زیادہ پسند کیا۔

Leave a reply