عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم کی 17ویں برسی

0
224
عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم کی 17ویں برسی

ہاٹ لائن نیوز : عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم،دختر مشرق، بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

27 دسمبر 2007ءکو بے نظیر بھٹو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے واپس آتے ہوئے ایک جان لیوا حملے میں شہیدہو گئی تھیں۔

صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نوڈیرو پہنچ گئے ہیں۔

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر لاڑکانہ میں کارکنوں اور رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

Leave a reply