یوٹیوب شارٹس کے استعمال کو محدود کرنے کا نیا فیچر متعارف

0
31
یوٹیوب شارٹس کے استعمال کو محدود کرنے کا نیا فیچر متعارف

یوٹیوب نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایک نیا ٹائم منیجمنٹ فیچر متعارف کرایا ہے جس کا مقصد مختصر ویڈیوز کی غیر ضروری اسکرولنگ کو کم کرنا ہے۔
اس فیچر کے تحت صارفین اب یوٹیوب شارٹس کی مسلسل ویڈیوز دیکھنے کی عادت پر خود قابو پا سکتے ہیں۔ کمپنی نے شارٹس فیڈ لمٹ ٹائمر میں ایک نیا آپشن شامل کیا ہے جس کی مدد سے صارفین شارٹس کو مکمل طور پر محدود بھی کر سکتے ہیں۔
اس سے پہلے اس ٹائمر میں کم از کم حد 15 منٹ مقرر تھی، تاہم اب اسے مزید بہتر کرتے ہوئے 0 منٹ کا آپشن بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ اس آپشن کو منتخب کرنے کے بعد صارفین کو شارٹس ویڈیوز نظر نہیں آئیں گی۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب ایپ کی سیٹنگز میں جا کر ٹائم منیجمنٹ سیکشن کھولنا ہوگا، جہاں شارٹس فیڈ لمٹ ٹائمر کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
نیا آپشن ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید سمجھا جا رہا ہے جو اسکرین ٹائم کم کرنا چاہتے ہیں یا شارٹس پر غیر ضروری وقت ضائع ہونے سے بچنا چاہتے ہیں۔

Leave a reply