علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0
72
علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ یہ کارروائی تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر کے احتجاجی کیس کی سماعت کے دوران عمل میں آئی۔

عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے میں نامزد 10 ملزمان کی حاضری طلب کی، جن میں سے صرف علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ ان کے وکلاء فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ وکلاء نے علیمہ خان کا وکالت نامہ جمع نہیں کرایا، اس لیے وہ ان کی نمائندگی کے اہل نہیں۔

عدالت نے علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply