
لاہور ہائیکورٹ میں پی پی 159 لاہور سے امیدوار مہر شرافت علی کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت دی کہ الیکشن کمیشن ایسے واقعات کا نوٹس لے ۔
عدالت نے درخواست گزار کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے حکم دیا کہ پولیس سکروٹنی کے وقت تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو تنگ اور ہراساں نہ کرے ۔