ہاٹ لائن نیوز : ایپلیٹ ٹریبیونل لاہور ہائیکورٹ میں ریحانہ ڈارکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور ہو گئی ۔
ایپلیٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔
آر او نے این اے 71 اور پی پی 46سے ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے ۔
ریحانہ ڈار نے اپنے وکیل کے زریعے آر او کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ریحانہ ڈار نے سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات جمع کروائےتھے ۔
اپلیٹ ٹربیونل نے سیالکوٹ سے ریحانہ ڈار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔