عثمان ڈار کو کس نےاغواءکیا؟

0
84

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں عمر ڈار کے مبینہ اغواء کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ۔

دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست عثمان ڈار کیجانب سے ابوز سلمان خان نیازی نے دائر کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے عمر ڈار گزشتہ رات نجی ہوٹل پر کھانا کھانے کے لئے گئے، 40 سے زائد افراد جن میں پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد بھی تھے ، اغواء کر کے لے گئے، مغوی کی والدہ سیالکوٹ سے خواجہ آصف کیخلاف الیکشن لڑ رہی ہین، مغوی کے خاندان کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشان بنایا جا رہا ہے ۔

عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت عمر ڈار کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے ۔

Leave a reply