ہاٹ لائن نیوز : وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے والے آئی جی خود غیر محفوظ ہوگئے۔
ہر وقت پولیس کی نفری میں گھرے رہنے والے آئی جی اسلام آباد نے بلٹ پروف گاڑی مانگ لی۔ آئی جی پولیس کو دھمکی آمیز خط کے بعد اہلکاروں اور شہریوں میں خوف وہراس بڑھ گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے ضلعی انتظامیہ کو تھریٹ اسسمنٹ لیٹر فراہم کیا جس میں کہا گیا کہ کمیٹی رپورٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو خطرہ ہے، آئی جی اسلام آباد کو مستقل بنیادوں پر بلٹ پروف گاڑی دی جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے پاس اپنے اہلکاروں اور افسران کی سیکیورٹی کے لیے کوئی محفوظ گاڑی نہیں ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔