شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر کواغوا کر لیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں نامعلوم افراد نے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا ہے،جب کہ ڈاکٹر کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر صبح ڈیوٹی کے لیے اپنی گاڑی میں گھر سے نکلے تھے کہ 15 منٹ بعد کسی نے والد کو فون کیا کہ انکے بیٹے کی گاڑی سڑک پر کھڑی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے، ایف آئی آر کیمطابق موقع پر پہنچ کر گاڑی اور بیٹے کا موبائل فون ملا۔









