بشریٰ انصاری نے بتایا بھکاریوں سے جان چھڑانے کا نسخہ

0
179

ہاٹ لائن نیوز : گلوکارہ بشریٰ انصاری نے گداگروں سے جان چھڑانے کا طریقہ بتا دیا، مختصر اسٹوری میں بتایا کہ میونسپل کمیٹی کو یہ اختیار دیا جائے کہ اسے جہاں بھی بھکاری نظر آئیں، وہ انہیں شہر کی صفائی پر مامور کر دیں، بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی اس بات سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ عام شہری بھی بھکاریوں کو بھیک کی جگہ جھاڑو دیں اور ان سے کام کروا کر ان کو اجرت دی جائے، بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق کیا اور مطالبہ کیا کہ میونسپل کمیٹی کو اختیار دیا جائے کہ وہ بھکاریوں سے کام لے کر انہیں کام کے بدلے معاوضہ دیں۔

Leave a reply