
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کو پاکستان آمد پر پروٹوکول دینے اور سلیوٹ کرنے پر سی سی پی او لاہور کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے درخواست دادرسی کے لیے آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوا دی ۔
عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کی تحریری درخواست پر قانون کے تحت فیصلہ کریں ۔
عدالت میں درخواست گزار ذاتی طور پر پیش ہوئیں ، جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری اشبا کامران کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم اور اشتہاری تھے اور انہیں گزشتہ برس 21 اکتوبر کوپروٹوکول دیاگیا، سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نےسزایافتہ شخص کوسلیوٹ کیا۔ نواز شریف پبلک آفس ہولڈرزبھی نہیں تھےلہذاسیلیوٹ نہیں کیا جا سکتا ، سی سی پی او لاہور کا سزا یافتہ مجرم کو سلیوٹ کرنا پولیس رولز کی خلاف ورزی ہے، اعلی حکام کو درخواست کے باوجود کارروائی نہیں کی گئی ۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ آئی جی پنجاب کو سی سی پی او لاہور کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے،وفاقی سیکرٹری داخلہ کو آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کیخلاف انکوائری کرنیکا حکم دیا جائے۔