سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے پر آگئی

0
72

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 1 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 980 ڈالر ہو گئی ہے۔

Leave a reply