سابق وزیر کی بہو کی کروڑوں کی انگوٹھی چوری

1
147

اسلام آباد: (ہاٹ لائن نیوز) سابق وفاقی وزیر بشیر بلور مرحوم کی بہو اور عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر ہارون بلور کی انتہائی قیمتی انگوٹھی چوری ہوگئی۔

تھانہ کوہسار میں انگوٹھی چوری کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق انگوٹھی کی کل مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے، کروڑوں کی انگوٹھی چوری ہونے کا مقدمہ ثمر ہارون بلور کی درخواست پردرج کیا گیا ہے۔

ثمر ہارون کا کہنا ہے کہ 4 قیراط ہیرے کی انگوٹھی شوہر نے دی تھی ، انگوٹھی گھر سے ہی چوری ہوئی ہے ، جب کہ گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ نہیں ہے، گھر میں 5 ملازمین کام کرتے ہیں، انہیں شامل تفتیش کرکے انگوٹھی برآمد کروائی جائے ۔

1 comment

Leave a reply