رائٹ مینجمنٹ یونٹ: پرتشدد مظاہرین کے لیے نئی قانون سازی سامنے آ گئی

0
91
رائٹ مینجمنٹ یونٹ: پرتشدد مظاہرین کے لیے نئی قانون سازی سامنے آ گئی

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں نقصان کی بھرپائی بھی کرنی ہوگی۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کیے گئے پولیس آرڈر (دوسری ترمیم) ایکٹ 2025 کے تحت پُرتشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے رائٹ مینجمنٹ یونٹ قائم کیا جائے گا۔ یہ یونٹ جدید آلات سے لیس ہوگا اور افسران کو غیر قانونی احتجاج سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔

بل کے مطابق ضلعی سطح پر غیر قانونی احتجاج کے لیے رائٹ زون مقرر کیا جائے گا، جس کے بعد ضلعی پولیس کے سربراہ کو مطلع کیا جائے گا اور زون میں کاروائی کی جائے گی۔ احتجاج کے دوران انسیڈینٹ کمانڈر کا تقرر پولیس اسٹیشن کے افسر کے طور پر ہوگا، اور رائٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران قانونی کارروائی کے دائرہ اختیار سے آزاد ہوں گے۔

پرتشدد احتجاج میں ملوث افراد نہ صرف سزا کے مستحق ہوں گے بلکہ انہیں نجی و سرکاری املاک، انسانی جان یا دیگر نقصانات کی بھرپائی بھی کرنی ہوگی۔ نقصان کا تعین ٹرائل کورٹ محکمہ داخلہ کی مدد سے کرے گا، جبکہ عدالت کے فیصلے ہائی کورٹ میں چیلنج کیے جا سکتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق رائٹ مینجمنٹ یونٹ میں رائٹ مینجمنٹ فورس کے افسران تعینات ہوں گے۔ یہ بل دو ماہ کے لیے متعلقہ کمیٹی کے جائزے کے بعد پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا اور حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

Leave a reply