ذہنی پریشانی اور اسکا حل بتانے والا جادوئی آئینہ

آپ نے جادوئی آئینے کے بارے میں کہانیاں سنی ہوں گی، لیکن کیا آپ انہیں حقیقی زندگی میں استعمال کرنا چاہیں گے؟ اگر ہاں، تو آپ کو بی مائنڈ نامی سمارٹ آئینہ ضرور پسند آئے گا۔
باراکوڈا نامی کمپنی نے یہ “جادوئی” آئینہ تیار کیا جو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو (CES) کے دوران متعارف کرایا گیا تھا۔
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ سمارٹ آئینہ آپ کے عکس کو دیکھ کر ہی ذہنی تناؤ یا ڈپریشن جیسی بیماریوں کے بارے میں بتا سکتا ہے۔
یہ آئینہ نہ صرف آپ کی ذہنی حالت کے بارے میں جان سکتا ہے بلکہ ایسی مشقیں اور سرگرمیاں بھی تجویز کرتا ہے جو تناؤ یا افسردگی کو کم کر سکتی ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ آئینہ مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی پر مبنی Care OS آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کرتا ہے۔
یہ AI نظام تاثرات، بولے جانے والے الفاظ اور اشاروں کو سمجھ سکتا ہے۔
یہ ذہنی مسائل کا پتہ لگانے کے لیے صارف کے مزاج کو حقیقی وقت میں بھی محسوس کرتا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا سمارٹ آئینہ ہے جسے دماغی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس آئینہ کو کہیں بھی لٹکایا جا سکتا ہے اور اس میں موجود عکس کو دیکھ کر ذہن کی روزانہ کی حالت کو جانچنا ممکن ہے۔
لیکن اس کے ساتھ ہی، کسی بھی سکرین کو کیئر او ایس کے ذریعے سمارٹ آئینے میں تبدیل کرنا ممکن ہے، جبکہ تھرڈ پارٹی سافٹ ویئر تک رسائی فراہم کی جاتی ہے۔
کمپنی نے کہا کہ صارفین کی پرائیویسی ترجیح ہے اور ڈیٹا تک دوسروں کی رسائی نہیں ہو سکتی۔
کمپنی کے سی ای او تھامس سیورل نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو صحت میں انقلاب لانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے لاکھوں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نفسیاتی حالت کا جسمانی صحت پر واضح اثر پڑتا ہے اور اس میں بہتری آنے سے مختلف مسائل سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔