حریم شاہ اور مریم نواز میں جنگ کا آغاز

1
167

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نےایک خاتون کی ویڈیو جاری کی ہے جو دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی اہلیہ ہے ۔

ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ 35 سیکنڈ کے کلپ میں موجود خاتون مریم نواز کے شوہر کی دوسری بیوی زرینہ صفدر ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ان کا ایک بیٹا بھی ہے ، جسکا نام اذان صفدر ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ خاتون نے پوری ویڈیو میں کہیں بھی کیپٹن (ر) صفدر یا مریم نواز کا نام نہیں لیا۔

ٹک ٹاکر کا کہنا ہے کہ اگر ویڈیو میں موجود خاتون جھوٹ بول رہی ہے تو مریم یا صفدر کو الزامات کی تردید کرنی چاہیے ۔

1 comment

Leave a reply