ہاٹ لائن نیوز : سپانسر شپ سکیم کے تحت مطلوبہ درخواستیں موصول نہ ہونے پر تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیاہے ، ریگولر سکیم کے تحت تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، سپانسر شپ سکیم کی تاریخ میں توسیع کا اعلان آج متوقع ہے۔
وزارت حج کے مطابق کفالت سکیم کے تحت 25 ہزار کے کوٹے کے مقابلے میں صرف 3161 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، 21 ہزار 839 درخواستیں موصول ہوں گی۔
مطلوبہ درخواستیں موصول نہ ہونے کے باعث تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس توسیع کا اعلان آج متوقع ہے، سرکاری ریگولر حج سکیم کے تحت 63 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ریگولر سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے میں ابھی ایک دن باقی ہے، ریگولر سکیم کے تحت آنے والے خوش نصیب عازمین حج کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا، کوٹے سے زائد درخواستیں موصول ہونے پر ریگولر حج سکیم میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
حج کے خواہشمند اب کفالت سکیم کے ذریعے حج کر سکتے ہیں، کفالت سکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالروں میں درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی، کفالت سکیم کو قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل ہے۔