مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک، راہ گیر زخمی

0
51

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں 2 مختلف پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوا ہے، جب کہ مجموعی طور پر پولیس نے 4 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

گلشن معمار کےعلاقے جنجال گوٹھ میں ایک پولیس مقابلے کے دوران 1 ملزم ہلاک اور ایک راہگیر زخمی ہوا ہے اور اس مقابلے میں ایک ملزم کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

دوسری طرف موچکو گوٹھ کے قریب اے۔ وی ۔سی ۔سی میں پولیس مقابلے میں دوطرفہ فائرنگ کے دوران دو زخمیوں سمیت تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزمان سے موٹر سائیکل، اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

Leave a reply