جاپان: زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

ہاٹ لائن نیوز : جاپان میں یکم جنوری کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے سال کے آغاز پر یکم جنوری کو وسطی جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس نے نہ صرف جاپان کے ساحلی علاقے کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ سونامی کا خطرہ بھی بڑھا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقے اشیکاوا میں ریسکیو اہلکار زلزلے سے متاثرہ افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور بار بار آنے والے آفٹر شاکس سے امدادی سرگرمیاں متاثر ہوسکتی ہیں۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم جنوری کو آنے والے زلزلے میں اب تک 62 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 300 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں ، جن میں سے 20 کی حالت تشویش ناک ہے۔