
بیٹی کی ذمہ داری نہیں کہ وہ بڑھاپے کا سہارا بنے
اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ اپنی بیٹی پر کسی قسم کی کوئی روک ٹوک نہیں کی اور ان کی بیٹی اپنی زندگی کے فیصلے خود کرتی ہے، بطور والدین انہوں نے اپنے بیٹی کے ہر فیصلے کی حمایت کی اور آج ان کی بیٹی بہت خوش ہے، انہوں نے کہا کہ بیٹی نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب خود کیا ہے اور بیٹی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ کیا کرنا ہے یا کیا نہیں کرنا، بطور والدین، ان پر فرض ہے کہ وہ اپنی بیٹی کا خیال رکھیں، لیکن ان کی بیٹی پر یہ فرض نہیں ہے کہ وہ ان کا خیال رکھے، ان کی بیٹی کی ذمہ داری نہیں کہ وہ بڑھاپے میں اُن کا سہارا بنے، اُن کی بیٹی 6 سال سے امریکہ میں ہے اور مارچ میں اس کی شادی طے ہے۔