بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری

0
37

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کیلیے نئی ہدایت جاری کردی گئی ہیں ، بیرون ملک سفر کرنیوالوں کے لیے اہم سرٹیفکیٹس کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر کیلیے سفر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، جن کے تحت مصر جانیوالے افراد کے لیے پولیو ویکسی نیشن اور پولیس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے مسافروں کی آگاہی کیلیے ادارے کی ویب سائٹ پر ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، سی اے اے کے مطابق پاکستان سے مصر جانیوالے مسافر پولیو ویکسینیشن کا انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ اپنے پاس لازمی رکھیں۔

مصر نے جن ممالک کیلیے پولیوویکسین لازمی قراردی ہے ان میں کانگو پاکستان، ملاوی، موزمبیق اور افغانستان شامل ہیں ۔

Leave a reply