بھارت کو توڑنے والا سکھ راہنما

1
142

کینیڈا: ( ہاٹ لائن نیوز) کینیڈا میں سکھ راہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد آزاد خالصتان تحریک مزید زور پکڑ گئی ہے۔

آزاد خالصتان تحریک کے موجودہ راہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کا بدلہ ضرور لیں گے اور بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے رکھ دیں گے۔

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ خالصتان تحریک کے ریفرنڈم کی کامیابی پر بھارتی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، بھارت ضرور ٹوٹےگا اور بھارتی پنجاب آزاد ہوکر خالصتان ضرور بنےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت اور بھارتی خفیہ ایجنسی ملوث ہے، ہم انٹرنیشنل قوانین کے مطابق چلیں گے، بھارتی پنجاب کے لوگ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں ۔

گرپتونت سنگھ کے مطابق ان کی تحریک لندن میں 31 اکتوبر 2021ء کو صرف 30 ہزار لوگوں سے شروع ہوئی تھی، اور اب یہ تحریک 1 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔

1 comment

Leave a reply