بچوں کی غیرحاضری پر اب والدین جیل جائیں گے

0
136

ریاض: ( ہاٹ لائن نیوز) سعودی عرب میں اگر بچے بغیر کسی معقول وجہ کے سکول سے کافی دنوں تک غیر حاضر رہیں گے تو اس پر والدین کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں متعارف کروائے گئے چائلڈ پروٹیکشن قانون کے تحت مسلسل بیس دنوں تک بغیر مطلع کیے غیر حاضر ہونے پر اسکول انتظامیہ بچوں کے والدین کیخلاف حکومت کو کارروائی کرنے کی سفارش کرسکتی ہے۔

اگر تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ والدین نے جان بوجھ کر بچے کو تعلیم کے حق سے محروم رکھا ہے یا اس سلسلے میں غفلت برتی ہے تو قانون کے تحت والدین کو جیل میں سزا بھگتنی پڑ سکتی ہے۔

تاہم یہ سزا عدالت کے ذریعے ہی دی جائے گی یعنی انکوائری کمیٹی تحقیقات مکمل ہو جانے پر والدین کیخلاف کیس بنا کر عدالت میں پیش کرے گی اور کیس کی سماعت پر عدالت ہی فیصلہ سنائے گی۔

Leave a reply