سعودی عرب جلد ریکوڈک میں سرمایہ کاری کرے گا

0
32

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک گولڈ پراجیکٹ میں سعودی عرب کی جانب سے ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری بہت جلد متوقع ہے،سعودی عرب کی طرف سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری متوقع ہے، جس کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

سعودی سرمایہ کاری کی تکمیل کے لیے وزیر اعظم وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے اس میں پاکستان کی طرف سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے،یہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کی کامیاب کوششوں کا ثبوت ہے۔

Leave a reply