بالی وڈ اداکار گووندا کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

0
102
بالی وڈ اداکار گووندا کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کو طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا گزشتہ رات اپنے گھر پر اچانک بے ہوش ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر جوہو کے کریٹیکل کیئر اسپتال منتقل کیا گیا۔

گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بتایا کہ اداکار کی طبیعت میں اچانک بگاڑ آنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے کئی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ نتائج آنے تک وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔

للت بندل کے مطابق، “گووندا کی حالت اب بہتر ہے اور وہ صحت یابی کی جانب گامزن ہیں۔”

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی گووندا نے سینئر اداکار دھرمیندر کی اسپتال میں عیادت کی تھی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

Leave a reply