بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی

0
92

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، پاکستانی کھلاڑی مزید تنزلی کا شکار ہو گئے۔

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی تنزلی ہوئی، محمد رضوان دوسرے سے تیسرے جبکہ بابر اعظم چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر آگئے۔

باؤلرز میں انگلینڈ کے عادل پہلے جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر آئے ہیں، پاکستان کا کوئی بھی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی، افغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے شاداب خان تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

Leave a reply