ایلون مسک کیوجہ سے کس کی طلاق ؟

0
145

لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) گوگل کے شریک بانی سرگئی برن نے اپنی اہلیہ نیکول شناہن کو ایلون مسک کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں کے بعد طلاق دے دی ۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق انکی طلاق کو 26 مئی 2023ء کو حتمی شکل دے دی گئی تھی ، اب گوگل کے شریک بانی اپنی 4 سالہ بیٹی کی قانونی تحویل کیلئے عدالت میں کیس دائر کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگئی برن نے اپنے دیرینہ دوست ایلون مسک کے ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ شناہن کے تعلقات کے الزامات سامنے آنے کے ایک ماہ بعد ہی طلاق کا عمل شروع کر دیا تھا دوسری جانب شناہن اور ایلون مسک دونوں نے ہی ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ۔

Leave a reply