اپلیٹ ٹربیونل کے خلاف اپیلوں کے لیے فل بنچ تشکیل

0
99

ہاٹ لائن نیوز : اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پرسماعت کے لیے 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ۔

تین رکنی بنچ امیدوران کی جانب سے اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کریگا ۔

تین رکنی بنچ کی سربراہی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کرینگے جبکہ جسٹس شاہد بلال اور جسٹس جواد حسن بنچ کا حصہ ہونگے۔

لاہور ہائیکورٹ میں ریٹرننگ افیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت دس جنوری تک مکمل ہوگی ۔

امیدوار اپلیٹ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف فل بنچ میں اپیل دائر کر سکیں گے ۔

Leave a reply