کیا عمران خان لاہور سے الیکشن لڑیں گے ؟

0
79

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے این اے122میں کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔

ریٹرننگ آفیسر نے کہا کہ کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں جس پر وکیل پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوچکی ہے ۔

جسٹس طارق ندیم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوئی ، نااہلی برقرار ہے ، اہل ہونے کے لیے سزا کا کلعدم ہوکر بری ہونا ضروری ہے ،۔ابھی بہت سی کیسز ہیں جن کے فیصلے ہونا باقی ہیں ۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ مائی لارڈ مجھے دو منٹ دیدیں ۔

جسٹس طارق ندیم نے پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ آپ پچھلے ایک گھنٹے سے دلائل دے رہے ہیں سب سے زیادہ وقت آپ کو دیا ۔

جسٹس طارق ندیم نےبانی پی ٹی آئی کےاین اے122سےکاغذات مسترد کرنیکے خلاف اپیل پرفیصلہ محفوظ کرلیا ۔

Leave a reply