الیکشن اپیلوں پر مزید اپیلیٹ ٹربیونل قائم

0
143

ہاٹ لائن نیوز : کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں کے فیصلوں میں 4روز باقی ہیں ۔

اپیلوں کی تعداد کو شیڈول کے مطابق نمٹانے کیلیے مزید3ججزکوبطورالیکشن اپیلیٹ ٹربیونل تعینات کردیاگیا ۔

لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل پر اپیلوں کی سماعت کیلیے ججزکی تعداد 6ہوگئی ۔

جسٹس شکیل احمدپرنسپل سیٹ پراپیلوں کی سماعت کریں گے ۔

نوٹفکیشن کے مطابق جسٹس طارق ندیم پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے ، جسٹس احمد ندیم ارشد پرنسپل سیٹ پر اپیلوں کی سماعت کریں گے ۔

Leave a reply