اداکارہ کا رشتہ صرف 8 لاکھ میں
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) اداکارہ یشما گل نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ رشتہ کروانے کے لیے میرج بیورو نے اداکارہ سے 8 لاکھ روپے مانگے تھے۔
اداکارہ یشما گل کا ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ آج کل رشتہ ڈھونڈنا بہت مہنگا ہے ۔ اپنے لیے میرج بیورو والوں کورشتہ ڈھونڈنے کے لیے کہا تو میرج بیورو والوں نے محض رشتہ ڈھونڈنے کے 8 لاکھ روپے مانگ لئے ۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کام کرتے ہیں اس لیے میرے پاس شوہر ڈھونڈنے کا بالکل بھی وقت نہیں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک دن سیٹ پر آن لائن میرج بیورو دیکھنا شروع کیے تو انہوں نے مجھے ویڈیو کال کی اور پھر مجھ سے 4 لاکھ رجسٹریشن فیس اور رشتہ ہو جانے کے بعد مزید 4 لاکھ روپے دینے کا کہا ۔