آنکھوں کو مختلف رنگ دینے کا محفوظ ترین طریقہ
لاہور: ( ہاٹ لائن نیوز) آنکھوں کو پنا پسندیدہ رنگ دیناطبی اور تکنیکی ترقی کی بدولت نہ صرف ممکن ہو چکا ہے بلکہ دنیا بھر میں تیزی سے مقبول بھی ہورہا ہے۔
آنکھوں کو پسندیدہ رنگ دینے کا طریقہ آنکھوں کی اوپری شفاف جھلی کی بیماری میں مبتلا مریضوں کے لیے تیار ہوا تھا مگر بعد میں یہ جمالیاتی تبدیلی کے خواہاں لوگوں میں خاصی مقبولیت حاصل کرگیا ۔
محفوظ طریقے سےآنکھوں کا رنگ تبدیل کرنا ناممکنات کے طور پر دیکھا جاتا تھا ، لیکن آج کئی محفوظ طریقہ کار موجود ہیں۔ آج سے دس سال قبل مصنوعی آئرس امپلانٹ متعارف ہوا لیکن اس سے صحت کے خطرات بھی جُڑے ہوتے تھے۔
2017ء میں ایک لیزر سرجری ہوئی جو صرف اور صرف بیس سیکنڈز میں آنکھوں کا رنگ بھورے سے نیلا کر دیتی تھی۔ تاہم کیراٹو پگمنٹیشن کص محفوظ ترین طریقہ قرار دیا گیا ہے جس میں آنکھوں کا رنگ مستقل طور پر تبدیل کرنے کیلئے جدید مشینری اور روغن کا استعمال کیا جاتا ہے ۔