آئین کیساتھ مذاق کون کررہاہےاعتزازاحسن نے بتادیا
لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سینئر قانون دان اعتراز احسن نے لاہور میں نجی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کیا ۔
اعتراز احسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ عدالتیں رہا کرتی ہیں اس کو پھر گرفتار کرلیا جاتا ہے ، 13 بار شہر یار آفریدی رہا ہوئے اور وہ 14 مرتبہ گرفتار ہوئے ہیں ، یہ آئین کے ساتھ مذاق ہے یہ مذاق بند ہونا چاہیے ۔
اعتراز احسن کا کہنا ہے کہ جج کہتے ہیں کہ کسی مقدمے میں گرفتار نہیں کرنا مگر پھر گرفتار کرلیا جاتا ہے، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ 14 مئی کو الیکشن کراؤ مگر وہ بھی نہیں ہوئے ، پاکستان کی سر زمین کو بے آئین بنا دیا گیا ، ایسا لگتا ہے کہ وہ فیصلہ کیا گیا کہ عدالتوں کے احکامات نہ مانیں ، فوجی عدالتیں آئین میں ترمیم کے بغیر نہیں بن سکتی ، 2015ء میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے یہ فیصلہ کیا کہ آئین کے تحت ترمیم نہیں کی جاسکتی ۔