سلمان خان کے لیے نئی قانونی مشکل؟ عدالت نے طلب کرلیا، معاملہ کیا ہے؟

0
12
سلمان خان کے لیے نئی قانونی مشکل؟ عدالت نے طلب کرلیا، معاملہ کیا ہے؟

بھارتی اداکار سلمان خان، ان کی بہن الویرا خان اور ایک جیولری کمپنی کے ڈائریکٹرز کے خلاف چندی گڑھ کی عدالت نے ایک مقدمے میں طلبی کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ کارروائی ایک مقامی تاجر کی جانب سے دائر کی گئی شکایت پر کی گئی، جس میں دھوکہ دہی اور مالی نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
شکایت کنندہ تاجر ارون گپتا کا مؤقف ہے کہ انہیں ’بیئنگ ہیومن‘ جیولری کا شوروم قائم کرنے کے لیے آمادہ کیا گیا، جس کے لیے انہوں نے بڑی رقم سرمایہ کاری کی، تاہم بعد میں وعدے کے مطابق کاروباری تعاون اور مصنوعات کی فراہمی نہ ہونے سے انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
تاجر کے مطابق انہوں نے کمپنی کیساتھ معاہدے کیبعد تقریباً تین کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری کی، جب کہ شوروم کی تیاری پربھی بھاری اخراجات کیےگئے۔ ان کا الزام ہے کہ اسٹور کھلنے کے بعد کمپنی کی جانب سے مطلوبہ سپورٹ فراہم نہیں کی گئی اور سپلائی کے مسائل کے باعث کاروبار متاثر ہوا۔
دوسری جانب متعلقہ کمپنی نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان کا اس کاروباری معاہدے سے براہ راست تعلق نہیں تھا۔ کمپنی کے مطابق ’بیئنگ ہیومن‘ کے نام سے جیولری بنانے کا لائسنس ایک الگ کمپنی کو دیا گیا تھا، جبکہ جیولری کی تیاری، فروخت اور کاروباری معاملات کی ذمہ داری اسی کمپنی کی تھی۔
عدالت نے تمام متعلقہ افراد کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، جو 5 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔ عدالت دونوں فریقوں کا مؤقف سننے کے بعد مقدمے میں مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

Leave a reply