نمرہ خان نے شادی کی تصاویر ہٹانے کی وجہ بتا دی، علیحدگی کی خبروں کی تردید

0
5
نمرہ خان نے شادی کی تصاویر ہٹانے کی وجہ بتا دی، علیحدگی کی خبروں کی تردید

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے اور ایک اداس پوسٹ شیئر کرنے کے بعد گردش کرنے والی طلاق کی افواہوں پر وضاحت کر دی ہے۔

اداکارہ نے جون 2026 میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور نکاح کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ حال ہی میں ان کی جانب سے ایک جذباتی پیغام پر مبنی ریل شیئر کی گئی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔

اپنی پوسٹ میں نمرہ خان نے زندگی کے مشکل حالات، خود پر اعتماد اور خود کا ساتھ دینے کے حوالے سے بات کی تھی۔ اس کے بعد ایک صارف نے ان سے خیریت دریافت کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں؟

جواب میں نمرہ خان نے واضح کیا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور طلاق سے متعلق خبریں درست نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کی تصاویر اب بھی موجود ہیں، تاہم انہوں نے انہیں صرف نظرِ بد سے بچنے کے لیے ہٹا کر نیچے کر دیا تھا۔

اداکارہ نے مداحوں کی دعاؤں اور فکر کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave a reply