عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے زندگی کے نئے سفر کا اشارہ دے دیا

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس کے بعد ان کی زندگی میں نئی شروعات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
ثانیہ اشفاق ویڈیو میں سرخ عروسی لباس اور روایتی زیورات میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو کے دوران وہ اپنے ساتھ موجود شخص سے اپنی تیاری کے بارے میں سوال کرتی ہیں، جس پر جواب دیا جاتا ہے کہ وہ دلہن جیسی لگ رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا، “زندگی کے نئے باب کا آغاز، الحمدللہ”، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ عرصے میں ثانیہ اشفاق اپنی ذاتی زندگی، طلاق اور سابق شوہر سے متعلق مختلف دعوؤں کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ انہوں نے ماضی میں اپنے تجربات اور مشکلات کے بارے میں سوشل میڈیا پر بات کی، تاہم ان معاملات پر عماد وسیم کی جانب سے کوئی تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
ثانیہ اشفاق کی حالیہ پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں مختلف آرا پائی جا رہی ہیں۔ کچھ افراد اسے ان کی نئی ازدواجی زندگی کا آغاز قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض کا خیال ہے کہ یہ کسی نئے پروفیشنل پراجیکٹ یا تخلیقی سرگرمی کا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔
تاہم ثانیہ اشفاق نے تاحال واضح نہیں کیا کہ یہ اعلان شادی سے متعلق ہے یا کسی اور نئے مرحلے کی جانب اشارہ ہے۔









