مہنگائی کے طوفان میں ریلیف، حکومت نے پیٹرول سستا کر دیا

0
20
مہنگائی کے طوفان میں ریلیف، حکومت نے پیٹرول سستا کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا ہے اور یہ 4 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے یہ قیمتیں متعلقہ حکام کی سفارشات اور منظوری کے بعد نافذ کی گئی ہیں۔ نئی قیمتوں کا مقصد موجودہ قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کو یقینی بنانا ہے۔

Leave a reply