اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کی اداکارہ میری ریویرا 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

0
13
اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ کی اداکارہ میری ریویرا 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ہالی ووڈ فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ میں نیڈ کی دادی کا کردار ادا کرنے والی سینئر اداکارہ میری ریویرا انتقال کر گئی ہیں۔ وہ 83 برس کی تھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میری ریویرا نے آخری سانس امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو میں لی۔ رپورٹس کے مطابق انہیں فالج کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی تھی۔

میری ریویرا 2 جون 1943 کو فلپائن کے شہر ایلوئیلو میں پیدا ہوئی تھیں۔ انہیں فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ میں مختصر کردار کے باوجود دنیا بھر میں شہرت ملی، جہاں انہوں نے نیڈ کی دادی لولا کا کردار نبھایا تھا۔

فلم میں ان کا کردار مختصر تھا، تاہم ان کا مزاحیہ انداز اور یادگار منظر شائقین کو بہت پسند آیا۔ فلم کے ایک اہم حصے میں ان کی موجودگی نے کہانی میں ہلکا پھلکا رنگ بھر دیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق میری ریویرا کو ’اسپائیڈر مین‘ فلم میں کام کرنے پر خاص فخر تھا اور وہ اسے اپنے کیریئر کی اہم کامیابیوں میں شمار کرتی تھیں۔

اداکارہ کے انتقال پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وہ اپنے شوہر الیگزینڈر ریویرا اور چار بچوں کو سوگوار چھوڑ گئی ہیں۔

Leave a reply