واٹس ایپ میں میڈیا ری ایکشن اور ریپلائی کا نیا انداز متعارف

0
26
واٹس ایپ میں میڈیا ری ایکشن اور ریپلائی کا نیا انداز متعارف

واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس کا مقصد تصاویر اور ویڈیوز پر ردِعمل دینا پہلے سے زیادہ آسان بنانا ہے۔

اطلاعات کیمطابق کمپنی میڈیا ویور کے ڈیزائن میں تبدیلی کررہی ہے، جسکے بعد صارفین کو فل اسکرین موڈ میں ہی ری ایکشن اور ریپلائی کے آپشنز دستیاب ہوںنگے۔ اس سے کسی تصویر یا ویڈیو کو بند کیے بغیر فوری جواب دینا ممکن ہوگا۔

نئے انٹرفیس میں اسکرین پر ایک ریسپانس بار شامل کی جا رہی ہے، جہاں چند عام ایموجیز فوری طور پر نظر آئیں گی، جبکہ مزید ایموجیز ایک کلک کے ذریعے منتخب کی جا سکیں گی۔ اس کے علاوہ “+” بٹن کے ذریعے مکمل ایموجی کی بورڈ تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔

اس اپ ڈیٹ میں میڈیا ویور کے نچلے حصے میں ایک چیٹ بار بھی شامل کی جا رہی ہے، جس کی مدد سے صارفین ٹیکسٹ پیغام لکھ سکیں گے، تصاویر یا ویڈیوز منسلک کر سکیں گے، وائس میسج ریکارڈ کر سکیں گے اور دیگر مواد بھی براہِ راست بھیج سکیں گے۔

فی لحال یہ فیچر صرف محدود بیٹا صارفین کیلے دستیاب ہے۔ کمپنی نے ابھیتک یہ اعلان نہیں کیا کہ اسکو تمام صارفین کے لیے کب تک جاری کیا جائے گا، تاہم کامیاب آزمائش کے بعد اسے آئندہ اپ ڈیٹس میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Leave a reply