اقرا عزیز نے بیٹی صوفیہ حسین کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

0
22
اقرا عزیز نے بیٹی صوفیہ حسین کا چہرہ مداحوں کو دکھا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی بیٹی کا چہرہ پہلی بار مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

اداکارہ نے بیٹی کی پیدائش کے موقع پر خوشخبری تو مداحوں کو دی تھی، تاہم انہوں نے کچھ عرصے تک بیٹی کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔

اب اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پوسٹ کے ذریعے اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا نام صوفیہ حسین رکھا گیا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اقرا عزیز کے بڑے بیٹے کبیر حسین کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز کی شادی میزبان و ہدایت کار یاسر حسین سے ہوئی ہے۔ دونوں کے دو بچے ہیں، جن میں بیٹا کبیر اور بیٹی صوفیہ شامل ہیں۔

Leave a reply