سلمان خان کی اچانک انٹری، طلبا تحریک کو ملی بڑی طاقت!

0
3
سلمان خان کی اچانک انٹری، طلبا تحریک کو ملی بڑی طاقت!

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے طلبا کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی نظام سے متعلق مسائل پر طلبا کی آواز کو سننا ضروری ہے۔
سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ طلبا کی یہ تحریک ابتدا میں پرامن تھی، تاہم بعد میں اس کے پرتشدد رخ اختیار کرنے پر افسوس ہوا۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلبا اور ان کے اہلخانہ کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ امتحانی پرچوں کے افشا جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہوتے ہیں اور طلبا کا بہتر تعلیمی نظام کے لیے متحد ہونا قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا نے محنت، عزم اور مستقبل کو بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سلمان خان نے زور دیا کہ طلبا کے مسائل کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے تعلیمی اصلاحات کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔ ان کے مطابق اس معاملے کا حل طلبا، تعلیمی اداروں اور حکومت کے درمیان مثبت تعاون سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ حکام طلبا کے خدشات پر توجہ دیں گے اور تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a reply