وزارت تجارت نے اہم حکمت عملی تیار کرلی

0
110

ہاٹ لائن نیوز : وزارت تجارت نے ملکی برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق وژن پاکستان کے تحت برآمدات 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی مارکیٹ میں ٹیکسٹائل اور نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی صنعتکاروں کا وفد وزیر تجارت کے ہمراہ آئندہ ماہ چین کا دورہ کرے گا جہاں وہ چینی سرمایہ کاروں سے پاکستانی برآمدات بڑھانے کے منصوبے پر بات چیت کریں گے۔

وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان کا وفد بھی چین کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے مشاورتی کونسلیں قائم کی گئی ہیں۔

Leave a reply