“ایک کلو ٹماٹر یا قیمتی خزانہ؟ کراچی میں نرخ آسمان پر”

0
0
"ایک کلو ٹماٹر یا قیمتی خزانہ؟ کراچی میں نرخ آسمان پر"

کراچی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مارکیٹ میں ٹماٹر 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایرانی اور کوئٹہ سے آنے والے ٹماٹر بھی صارفین کو مہنگے داموں دستیاب ہیں۔ بعض دکاندار ٹماٹر 110 سے 125 روپے فی پاؤ کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔
مارکیٹ میں کچھ تاجر کم معیار، چھوٹے سائز یا کچے ٹماٹر بھی تقریباً 400 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔ ایرانی ٹماٹروں کی آمد کے باوجود قیمتوں میں نمایاں کمی نہیں آ سکی، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ سپلائی، طلب اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔

Leave a reply