شہباز شریف اور نواز شریف تعزیت کے لیے قطر پہنچ گئے

0
15
شہباز شریف اور نواز شریف تعزیت کے لیے قطر پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے۔

دوحہ ایئرپورٹ پر قطری نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمٰن بن حسن بن علی آل ثانی نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قصرِ لوسیل میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اس دورے کا مقصد قطر کے سابق امیر شیخ حماد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کرنا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں۔

Leave a reply