
کراچی: مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت میں واضح کمی سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 38 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 73 ڈالر پر آگئی۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے، جس کے باعث ملک بھر میں سونے کے نرخ نیچے آئے ہیں۔









