وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ قیادت نیشنل پاپولیشن کونسل میں شامل

0
9
وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ قیادت نیشنل پاپولیشن کونسل میں شامل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے نمٹنے اور آبادی سے متعلق قومی پالیسی پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے نیشنل پاپولیشن کونسل قائم کر دی ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 16 رکنی کونسل کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی کونسل کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔
کونسل میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، وفاقی وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر صحت، وزیر تعلیم، وزیر قانون، وزیر اطلاعات اور وزیر مذہبی امور بھی شامل ہوں گے۔
حکومت کے مطابق کونسل کا مقصد آبادی میں اضافے سے متعلق جامع پالیسی مرتب کرنا، وفاق اور صوبوں کے درمیان مربوط حکمتِ عملی کو فروغ دینا اور قومی آبادی پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لینا ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی اور آبادی سے متعلق عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے مذہبی اسکالرز، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو بھی قومی مہم میں شریک کیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق کونسل مختلف متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مؤثر بنانے اور آبادی سے متعلق پالیسیوں پر عملدرآمد بہتر بنانے کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔

Leave a reply